ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / جمہوریت میں آواز اٹھانا ظلم نہیں: پرینکا

جمہوریت میں آواز اٹھانا ظلم نہیں: پرینکا

Wed, 12 Feb 2020 19:29:54    S.O. News Service

لکھنؤ،12/فروری(آئی این ایس انڈیا) اعظم گڑھ کے ایک روزہ دورے سے پہلے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بدھ کو کہا کہ جمہوریت میں آواز اٹھانا ظلم نہیں ہے۔پرینکا نے ٹویٹ کیاکہ جمہوریت میں آواز اٹھانا ظلم نہیں ہے اور میرا فرض ہے کہ جن کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، میں ان کے ساتھ کھڑی رہوں۔اعظم گڑھ میں پرینکا کے سی اے اے مخالف مظاہرین کے رشتہ داروں سے ملاقات کا امکان ہے۔ضلع کے بلریاگنج میں چار فروری کو نظر ثانی شہریت قانون(سی اے اے) کے خلاف مظاہرہ ہوا تھا۔پرینکا نے ٹویٹ کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں کیفی اعظمی کا شعر ہے،’سب اٹھیں، میں بھی اٹھو، تم بھی اٹھو، تم بھی اٹھو۔کوئی کھڑکی اسی دیوار میں کھل جائے گی۔اعظم گڑھ ایس پی صدر اکھلیش یادو کا حلقہ ہے۔اکھلیش کے ’لاپتہ‘ والے پوسٹر آٹھ فروری کو ان کے لوک سبھا حلقہ میں چپکے ہوئے تھے جن میں سی اے اے اور این آرسی کے خلاف مظاہرہ کر رہی خواتین پر پولیس کارروائی کے تناظر میں رہنما کی غیر موجودگی پر سوال اٹھائے گئے تھے۔اتر پردیش کانگریس کے اقلیتی لیڈرنے مذکورہ پوسٹر لگائے تھے۔ان میں اکھلیش کے منہ پر سیاہ پٹی بندھی دکھائی گئی تھی۔سول لائنس علاقے سمیت شہر کے مختلف حصوں میں یہ پوسٹر لگے تھے۔کانگریس اقلیتی رہنما ندیم نے کہا کہ سماج وادی پارٹی لیڈر مسلمانوں کے خیرخواہ ہونے کا دعوی کرتے ہیں لیکن انہوں نے خواتین مظاہرین پر پولس کارروائی پر خود کو صرف ٹویٹ کرنے تک محدود رکھا ہے۔انہوں نے دعوی کیا کہ گزشتہ سال عام انتخابات ختم ہونے کے بعد سے اکھلیش کبھی اعظم گڑھ نہیں آئے.۔بلریاگنج میں بہت سے مسلمان خواتین نے منگل کو مولانا جوہر پارک میں دھرنا شروع کیا۔یہ دھرنا سی اے اے اور این آرسی کے خلاف تھا لیکن انہیں پولیس نے زبردستی ہٹا دیا۔پولیس نے بتایا کہ 35 نامزد افراد اور سو سے زائد نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ان میں سے 20 کو گرفتار کیا گیا ہے۔


Share: